ادویات بنانے والی کمپنیاں غریبوں کا خون نچوڑ رہی ہے،رانا عدنان خان

108

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر راناعدنان خاں،جنرل سیکرٹری چودھری عمرفاروق گجرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کرپشن کے ناسور نے سرکاری اسپتالوں سمیت ملک کے تمام اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ شہر کے سرکاری اسپتالوں میں غریب مریض اور ان کے لواحقین اپنے پیاروں کے علاج معالجہ کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ دنیا ترقی کی منزل طے کر رہی ہے اور ہمارے ملک میں متوسط طبقات کے لوگ اپنے بنیاد ی انسانی حقوق کیلیے ترس رہے ہیں۔ہمارے حکمران بلندوباگ دعووں کی سیاست کرنے میں مصروف ہیں جبکہ عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آرہے ہیں۔لوگ صحت و تعلیم، روزگار، پینے کے صاف پانی اوربجلی و گیس جیسی سہولیات کی عدم فراہمی سے سراپا احتجاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادویات بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ محکمہ صحت کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ ادویات بنانے والی کمپنیاں غریبوں کا خون نچوڑ رہی ہے ان کی مانیٹرنگ کیلیے محکمہ صحت کا کوئی ادارے فعال نہیں۔ راناعدنان خاں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی مانیٹرنگ کر کے ادویات کی قیمتوں کو عوام کی پہنچ میں لایا جائے اور سرکاری اسپتالو ں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلیے عملی اقدامات کیے جائیں۔