این ایس ایف کی کارروائی، مسافر سے منشیات برآمد

191

اسلام آباد: اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر مسافر سے ڈھائی کلو منشیات برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے   قطرجانے والے مسافر سے ڈھائی کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ ملزم نے منشیات اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ قمر گل نامی ملزم کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے۔

حکام کے مطابق ملزم کو منشیات سمیت مزید تحقیقات کے لیے انسداد منشیات پولیس (اے این ایف) کے حوالے کردیا گیا ہے۔