سینیٹر میر حاصل بزنجو کے پھیپڑوں  میں کینسر کی تشخیص

127

کو ئٹہ (اسٹاف رپورٹر) نیشنل پارٹی کے سابق صدر، سابق وفاقی وزیر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔ نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری جان محمد بلیدی نے تصدیق کی ہے کہ میر حاصل بزنجو کو صحت کی ناسازی کے باعث کراچی کے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے پھیپڑوں میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز مزید ٹیسٹ کررہے ہیں جس کے بعد ہی کینسر کی اسٹیج کا تعین ہوگا۔