انٹراسکول قائد اعظم اسپورٹس گالا کے ایکشن سے بھرپور مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

150

 

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع غربی سراج الدین نے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے

تین روزہ مقابلوں میں سینکڑوں طالب علموں نے حصہ لیا

کراچی
نیو ایرا کری ایشن کے زیراہتمام اورسندھ اسپورٹس بورڈ محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے انٹراسکو قائد اعظم اسپورٹس گالا کے تین منعقد کیا گیا جس میں کرکٹ بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس ، فٹبال اور باسکٹ بال کے مقابلے ہوئے۔ مقابلوں میں مختلف اسکولوں کے طلابء و طالبات نے بھر انداز میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا خوب اظہار کیا۔ مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع غربی سراج الدین نے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے ، تین روزہ مقابلوں میں سینکڑوں طالب علموں نے حصہ لیا ۔ مہمان خصوصی سراج الدین کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ کھیلوں کا فروغ ضروری ہے تاکہ معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں پروان چڑھ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ بچے تعلی کے ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی ملک کا نام روش کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ محدود وسائم لے باوجود سندھ حکومت نوجوانوں کا معیار زندگی بہترکرنے کے لیے کوشاں ہے ۔