سانحہ ساہیوال:جے آئی ٹی سربراہ کا رپورٹ دینے سے انکار

271

لاہور: واقعے  ساہیوال پر  بننے  والی  (جے آئی ٹی )نے واقعے کی حتمی رپورٹ دینے سے انکار کردیا  ہے۔

تفصیلات کہ مطابق ساہیوال  میں بے دردی سے قتل ہونے  والے 4افراد    پر بننے والی تحقیقاتی ٹیم(جے آئی ٹی) کہ سربراہ سید اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے واقعے کی  حتمی رپورٹ 72 گھنٹے میں دینا ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے  مقتول کے اہل ِخانہ سمیت میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے   اس بات کی یقین دھانی کرائی تھی کے   منگل کے روز پانچ بجے تک واقعے کی  رپورٹ طلب کر لی جائے گی۔

جے آئی ٹی سربراہ نے ممبران کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا جہاں عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے آئی ٹی سربراہ سید اعجاز شاہ نے کہا کہ واقعے کی ابتدائی رپورٹ دینا ابھی ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائنٹیفک بنیادوں پر تفتیش کر کے حقائق معلوم کریں گے۔ جب تک ساری چیزیں کلئیر نہ ہوجائیں اس وقت تک کچھ نہیں کہا جاسکتا، فائرنگ کرنے والے سی ٹی ڈی کے 6 اہلکار زیرِحراست  ہیں جن کے بیانات کو  ریکارڈ کر لیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر ہم شہادتیں اکٹھی کررہے ہیں۔تاہم (جے آئی ٹی )سربراہ یہ بات بتانے سے کاصررہے کہ واقعے کی حتمی رپورٹ  کب تک  تیار کر لی جائےگی ۔

واقعے کے وقت موجود عینی شاہدین نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی نے آنے سے پہلے کوئی اطلاع نہیں دی تھی جبکہ واقعے کی جگہ درجنوں افراد موجود تھے اور صرف چند لوگوں کے بیانات لیے تھے۔