سکھر میں جیب کترے سرگرم ہوگئے

92

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں جیب کترے دوبارہ سرگرم، سرعام لوگوں کی جیبوں کا صفایا کرنے لگے ایک جیب کترے کے ہاتھ کی صفائی کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ سکھر کے بی سیکشن تھانے کی حدود کے علاقے میں ایک دکان پر جیب کترے کے ہاتھ کی صفائی کی فوٹیج میڈیا نے حاصلکرلی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح جیب کترا دکان سے سو دا خریدنے والے شخص کے قریب آکر کھڑا ہوتاہے اور اپنی جیب میں ہاتھ ڈالنے کے بہانے برابر والی کی جیب میں ہاتھ ڈال کر اس کی جیب سے سامان نکال کر چلاجاتاہے جبکہ جائے وقوعہ پرکئی لوگ اور دکاندار بیٹھے ہیں لیکن کوئی نہیں اسے دیکھ سکا۔

سات سال سے تنخواہ سے محروم ہیں،
گھر میں فاقہ کشی کا عالم ہے، سکندر علی
حیدرآباد(نمائندہ جسارت) خیر پور ناتھن شاہ کے گوٹھ فتح پور کے رہائشی سکندر علی نے خیرپور ناتھن شاہ میونسپل کمیٹی کے خلاف اپنے بچوں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ میونسپل کمیٹی میں گروپ بندی کے سبب گزشتہ سات سال سے تنخواہ بند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ وہ مسلسل احتجاج کررہے ہیں لیکن کوئی ان کی بات سننے کو تیار نہیں ہے انہوں نے کہاکہ وہ سات سال سے تنخواہوں سے محروم ہین گھر میں فاقہ کشی کا عالم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر انہیں بحال کرکے تنخواہیں دلائی جائیں۔