جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا امجد علی اور چودھری عطا ربانی سے اظہارتعزیت

52

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجا محمد جواد، جنرل سیکرٹری سید امجد حسین شاہ، نائب امرا ضلع ظفر الحسن جوئیہ ایڈووکیٹ، جاوید احمد قریشی، صدر مشاورتی وسیاسی کونسل شمس الرحمن سواتی سمیت دیگر ذمے داران نے جماعت اسلامی کے بزرگ سابق رکن حاجی صوفی محمد صادق کی وفات پران کے بیٹوں عابدحسین، طاہر حسین، معظم علی اور امجد علی جبکہ نائب امیر ضلع چودھری عطا ربانی سے ان کی پھوپھی کی وفات پر اظہار تعزیت اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔