میٹرو پاکستان نے او آئی سی سی آئی ویمن ایمپاورمنٹ ایوارڈ جیت لیا

200

:کراچی

اوور سیز انویسٹرز چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(او آئی سی سی آئی) کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان کو صنفی مساوات اور خواتین کی خودمختاری کیلئے کئے گئے اقدامات کے باعث ایوارڈ کا حقدار ٹھہرایا گیا۔میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان کو ’’لیڈر شپ اینڈ اسٹریٹجی‘‘ویمن ایمپاورمنٹ ایوارڈ 2018سے نوازا گیا

۔میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان کو یہ ایوارڈ ادارے میں صنفی مساوات اور خواتین کی خود مختاری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ،اس ایوارڈ کیلئے منتظمین کی جانب سے ایک آذاد جیوری تشکیل دی گئی تھی جس نے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے اور پانچ دیگر کٹیگریز سمیت مجموعی طور پر شاندار کارکردگی کے نتیجے میں میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان کو اس ایوارڈ کا حقدار ٹھہرایا ،اس تقریب میں متعدد کمپنیوں کے سی ای اوز ،ہیومین ریسورسز ایگزیکٹیوز ،او آئی سی سی آئی کے اراکین ،مختلف ممالک کے سفارتکاروں سمیت دیگر اعلیٰ و ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔