قطر نے پاکستانی چاول کی درآمد پر عائد پابندی ختم کردی

339

اسلام آباد: عمران خان کے حالیہ قطری دورے کے دوران حکومت قطر  نے 2010 سے پاکستانی چاول کی درآمد پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔

وزرات تجارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  پاکستانی چاول کی درآمد پر  سال 12-2011 میں پاکستانی ایکسپورٹرز کی طرف سے قطر کو غیر معیاری چاول کی سپلائی کے باعث پابندی عائد کی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پابندی ہٹانے سے سالانہ 40 سے 50 ملین ڈالرز کی درآمدات میں اضافہ ہوگا۔‎ پاکستان قطر کو چاول برآمد کرنے والوں کے چاولوں کے معیار کے  انسپیکشن کے لیے ایک تھرڈ پارٹی آڈٹ کروائے گا۔

واضح   رہے کہ پاکستان11-2012 میں قطر کوایک لاکھ ٹن سے 80 ہزار تک سالانہ چاول درآمد کرتا تھا جس کےبدلے پاکستان کو  80 سے 90 ملین ڈالرز کا سالانہ فائدہ ہوتا تھا۔گزشتہ پانچ سالوں میں قطر کو چاول کی برآمدات گرکر 20 سے 25 ملین ڈالرز کی سطح پر آگئی۔