شہر بھر میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کھلے عام جاری ہے

66

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی115میاں اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ اوردیگرنے کہا ہے کہ شہراورگردونواح میں مضر صحت دودھ اورناقص میٹریل سے تیارکردہ ڈیری پروڈکٹس کا مکروہ دھندہ عرو ج پر ہے ، پنجاب فوڈاتھارٹی کی جانب سے تشکیل دی جانیوالی اسپیشل ڈیری سیفٹی ٹیموں کاکہیں نام ونشان نظرنہیں آتا جس کے باعث شہری مضرصحت اشیا کے استعمال سے موذی امراض میں مبتلاہونے لگے ہیں۔اجمل حسین بدرنے کہاکہ کیمیکل ملے دودھ اورناقص میٹریل کی ڈیری پروڈکٹس کی فروخت کھلے عام جاری ہے ،ناقص دودھ کی تیاری میں خشک دودھ،فارمولین،ناقص آئل، سنگھاڑے کا پاوڈر،کپڑے دھونے والاسرف اورسینٹ وغیرہ استعمال کیا جارہا ہے ۔ جبکہ بھینسوں کادودھ اگر خراب ہوجائے تواس کا ٹھیک کرنے کیلیے یوریا کھاد، گلاب کا عرق اورکاسٹک سوڈااستعمال کیا جاتا ہے ، دوسری طرف اگرڈیری پروڈکٹس کی بات کی جائے تو ڈیری پروڈکٹس کی تیاری میں ناقص میٹریل کے ساتھ ساتھ کیمیکل کا استعمال بھی کیاجانے لگا ہے۔انہوں نے کہاکہ مضرصحت دودھ دہی اورڈیری پروڈکٹس کے استعمال سے لوگ صحت مند ہونے کے بجائے مختلف امراض میں مبتلاہورہے ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے پنجاب فوڈاتھارٹی اورضلعی انتظامیہ سے اسپیشل ڈیری ٹیموں کی ناقص کارکردگی اورمضرصحت دودھ اورڈیری پروڈکٹس فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کے مطالبہ کیا۔
ملاکنڈ ‘ بٹ خیلہ میں موسلادھار بارش ‘نشیبی علاقے زیر آب آگئے
پشاور (اے پی پی)مالاکنڈ ‘ بٹ خیلہ اور درگئی میں موسلادھار بارشکی وجہ سے ندہی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ‘ضلع لوئیر دیر کے شہر اور گردونواح میں گزشتہ تین دنوں سے بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ‘برف باری کی وجہ سے لوئیردیرکا چترال سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیاہے جس کی وجہ سے عوام کو کامشکلات کا سامناہے جو اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔