معروف ٹی وی اینکرشاہد مسعود فالج کا شکار

349

اسلام آباد: ڈاکٹر شاہد مسعود کی ٹیسٹ رپورٹ میں فالج کے حملے کےامکانات ظاہر ہوگئے ہیں۔

 ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کے پمز اسپتال میں  ایم آر آئی سمیت متعدد ٹیسٹ کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق دماغ میں خون کا لوتھڑا جمنے سے فالج کا ہلکا سا اٹیک ہوا، لوتھڑا دل کی شریان سے باہر نکل گیا ہے۔

ان کے دل کی دھڑکن کی نگرانی کیلئے الیکٹرانک کارڈیک مانیٹر مشین لگا دی گئی ہے۔

 اسپتال کے ڈاکٹروں نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے مزید ٹیسٹ اور چند دن مزید نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔