کراچی ،ایک اور اسکول وین میں آگ لگ گئی

249

کراچی:  کورنگی میں اسکول وین میں اچانک آگ لگنے سے ایک بچی جھلس کر   زخمی ہوگئی۔

تفیلات کے مطابق  کراچی کے علاقے کورنگی  زمان ٹاؤن  کلو چوک کے قریب اسکول وین میں   آگ لگنے سے ایک بچی اور ڈرائیورمعمولی  زخمی ہوئے جبکہ  دیگر بچے محفوظ رہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق وین میں آگ اُس وقت لگی جب ڈرائیور چھٹی کے بعد بچوں کو لے کر گھر جارہا تھا۔

ریسکیوں زرائع نے زخمی بچی اور ڈرائیور کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔