منی بجٹ مہنگائی سے پسی عوام پر حکومت کاڈرون حملہ ہے

77

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی113راناطٰہٰ خاں،جنرل سیکرٹری میاں عتیق الرحمن،نائب امیر ڈاکٹرمحمدانوراوردیگرنے کہاکہ منی بجٹ مہنگائی سے پسی عوام پر حکومت کاڈرون حملہ ہے،مہنگائی اوربے روزگاری کے باعث عوام پہلے ہی تنگ ہیں اوپرسے آئے روز کے بجٹ عوام کے خون کا آخری قطرہ تک نچورنے کے مترادف ہیں ۔بجلی اورگیس کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ نے کاروبارتباہ وبرباد کردیے ہیں جس کے باعث غریب عام آدمی روٹی کے نوالے کو بھی ترس گیاہے۔راناطٰہٰ خاں نے کہاکہ مہنگائی میں150فیصد اضافہ ہوااوربے روزگاری میں اس سے دوگنازیادہ ہواہے، گھریلو صارفین کیلیے ساڑھے 10 فیصد سے گیس کی قیمت بڑھا کر 145فیصد تک مہنگی کی گئی ہے عوام کو حکومت سے یہ توقع نہیں تھی کہ اس طرح کا عوام دشمن بجٹ لائیں گے۔رہنماؤں نے کہاکہ بجلی اور گیس کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہوجائے گی جس کا بوجھ غریب عوام پر پڑے گا۔ انہوں نے کہاہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو فی الفور واپس لیں کیونکہ پاکستانی قوم نے آپ کے اس فیصلے کو رد کردیا ہے۔