اسکول وین میں آگ لگنے سے ڈرائیور زخمی

168

کراچی: فیڈرل  بی ایریا میں  اسکول وین مین آگ لگنے سے ڈرائیور جھلس کر زخمی ہو گیا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعہ فیڈرل بی ایریا کے علاقے طاہر ولا چورنگی کےقریب  پیش آیا، جب وین  ڈرائیور اسکول کے اندر موجود تھا۔

  ہفتہ وار چھٹی کے باعث وین میں بچے نہیں تھے، تاہم آگ لگنے سے اسکول وین مکمل جل گئی جبکہ  ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق اسکول وین میں سلنڈر موجود تھا، تاہم ممکنہ طور پر وین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

گذشتہ روز بھی کورنگی میں زمان ٹاؤن کلو چوک کے قریب ایک اسکول وین میں آگ لگ گئی تھی۔