منی بجٹ مہنگائی سے پسی عوام پر حکومت کا ڈرون حملہ ہے

51

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی جماعت اسلامی حلقہ پی پی 117کے امیر میاں اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ نے منی بجٹ مہنگائی سے پسی عوام پر حکومت کا ڈرون حملہ ہے،مہنگائی اوربے روزگاری کے باعث عوام پہلے ہی تنگ ہیں اوپرسے آئے روز کے بجٹ عوام کے خون کا آخری قطرہ تک نچورنے کے مترادف ہیں ۔بجلی اورگیس کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ نے کاروبارتباہ وبرباد کردیے ہیں جس کے باعث غریب عام آدمی روٹی کے نوالے کو بھی ترس گیاہے۔میاں اجمل حسین بدر نے کہاکہ مہنگائی میں150فیصد اضافہ ہوااوربے روزگاری میں اس سے دوگنازیادہ ہواہے، گھریلو صارفین کیلیے ساڑھے 10فیصد سے گیس کی قیمت بڑھا کر 145 فیصد تک مہنگی کی گئی ہے عوام کو حکومت سے یہ توقع نہیں تھی کہ اس طرح کا عوام دشمن بجٹ لائیں گے۔رہنماؤں نے کہاکہ بجلی اور گیس کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہوجائے گی جس کا بوجھ غریب عوام پر پڑے گا۔ انہوں نے کہاہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو فی الفور واپس لیں کیونکہ پاکستانی قوم نے آپ کے اس فیصلے کو رد کردیا ہے۔
پشاور،گھرمیں آگ لگنے سے 5افرادجھلس کر زخمی
پشاور (آ ئی این پی)پشاور کے علاقے نوتھیہ میں گیس لیک ہونے سے گھرمیں آگ لگ گئی جس کے باعث 5افرادجھلس کرزخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،ریسکیو1122کے مطابق نوتھیہ میں واقع ایک گھر میں صبح سویرے اچانک آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کے باعث5افراد جھلس گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کردیااور آگ پر قابو پالیا گیا ۔ زخمیوں میں میاں بیوی اور 3 بچے شامل ہیں، ایک بچی حورین 3ماہ کی جبکہ دیگرزخمیوں میں ارشاد 26 سال ، ارشاد کی 24سالہ اہلیہ، 12 سالہ احتشام اور 10 سالہ عروبہ شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق آگ گیس لیکیج کے باعث لگی۔