امریکا میں بھارتی پرچم نذ رآتش کر نے کی تیا ریاں مکمل

245

کراچی

امریکا میں بھارتی پرچم کو نذآتش کر نے کی تیا ریاں مکمل کر لی گئیں اور پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 10بجے اور امریکا کے وقت کے مطابق صبح دس بجے بھارتی سفارت خانے کے باہر امریکا میں موجود سکھ برادری کی جانب سے مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس مظاہرے کے دوران امریکا میں موجود ہزاروں کی تعداد میں سکھ براداری کی شرکت متوقع ہے ۔ اس سلسلے میں سکھ برادری نے اشتہاری دعوت کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے اس مظاہرے کے دوران مظاہرین بھارت میں سکھ ،مسلمان ،عیسائی اور دیگر اقلیتوں پر حکومتی سرپرستی میں ہو نے والے مظالم کے خلاف زبردست مظاہرے کی تیاری کر رہے ہیں،

جسارت کو امریکا سے ذرائع نے بتایا کہ اس مظاہرے کے لیے بھاری تعدد ادمیں سکھ برادری نے شرکت کی تیاری شروع کر دی ہے ۔یاد رہے کہ امریکا میں بھارتی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ ہو گا وہاں شدید سردی پڑنے کا خدشہ ہے اور درجہ حرارت ایک ڈگری سیٹی گریڈ ہو نے پیشگوئی کی گئی ہے