عوام کے محافظ ہی عوام کے دشمن نکلے

197

لاہور: موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کرنے کے الزام میں 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا  ۔

تفصیلات کے مطابق  تھانہ لوئر مال پولیس نے مال خانے سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کرنے والے پانچ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملی کہ  نامعلوم افراد ایک مزدہ گاڑی پر موٹر سائیکلیں لوڈ کر کر لے جارہے ہیں۔ جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناکہ  پر مزدہ کو روکا تو ایک شخص موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے دیگر پانچ کو گرفتار کرلیا۔

دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا   کہ وہ صدر مال خانہ سے موٹر سائیکل چوری کرکے بلال گنج مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں،گرفتار ہونے والے پانچوں پولیس اہلکار ہیں۔

موقع  پرفرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مزید کارروائی جاری ہے۔