نئی آئل مارکیٹنگ کمپنوں پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد

171

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے  نئی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے قیام پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

  ترجمان  (اوگرا) کے مطابق نئے مقامی سرمایہ کاروں کی درخواستوں پر نئی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے قیام پر پابندی 9 جنوری سے  عائد کی گئی ہے۔

اوگرا کو نئی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی انداراج  کا کام معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان اوگرا کا مزید کہنا ہےکہ پیٹرولیم ڈویژن اس حوالے سے نیا طریقہ کار وضع کررہی ہے جس کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) سے منظوری لی جائے گی۔