بلوچستان :ایڈمنسٹریٹرزکا تقرر ،وزرا نے لابنگ شروع کردی

93

کوئٹہ(آ ن لائن) بلوچستان میں بلدیاتی ادارے غیر فعال ہو گئے ،کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ایڈمنسٹریٹر آج لگائیا جانے کا امکان، صوبائی وزرا نے من پسند ایڈ منسٹریٹرکیلیے لابنگ شروع کر دی۔کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بلدیاتی ادارے 4 سالہ مدت کے بعد غیر فعال ہوگئے ،صوبائی حکومت آج سے تمام اضلاع میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کرے گی، تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری صوبے سے باہر ہونے کے باعث ایڈ منسٹریٹر تعینات ہونے میں ایک دو دن تاخیر ہو سکتی ہے۔