کمشنر فیصل آباد صفائی ستھرائی کے بارے میں شہریوں کی شکایت نوٹس لیں

57

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 117کے امیر میاں اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ نے کہاہے محکمہ سالڈویسٹ مینجمنٹ فیصل آباد کی ناقص کارکردگی نے پورے شہرکو فلتھ ڈپوبنادیاہے۔ضلعی حکومت شہریوں کو بدبواورتعفن پھیلے عذاب سے بچانے کیلیے FWMCکی کارکردگی بہتر بنائے، گندگی سٹرکوں پر بکھرتی جاتی ہے جسے کوئی دوباراٹھانے کی زحمت گوارا نہیں کرتااوریہ گندگی سارادن اڑاڑکرآلودگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ بیماریاں پھیلانے کا بھی موجب بنتی ہے۔رہنماؤں نے کہاکہ نعمت کالونی ، دارالسلام کالونی ،مدینہ ٹاؤن،کہکشاں کالونی،ڈھڈی والا،حسن پورہ،عبداللہ پور،طارق آباد،پیپلزکالونی ، کینال روڈاوردیگرمتعددعلاقوں کی گلی محلے میں پھیلی ہوئی گندگی کا ذمے دارمحکمہ سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ٹھہراتے ہوئے اس کی ناقص کارکردگی پر سخت احتجاج کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب اورکمشنرفیصل آبادمطالبہ کیاکہ وہ صفائی ستھرائی بارے شہریوں کی شکایت کا فوری نوٹس لے کر اس سردردی سے نجات دلائیں۔انہوں نے محکمہ FWMCکی ناقص کارکردگی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ اس محکمہ ناقص پلاننگ کی وجہ سے فلتھ ڈپو سٹرکوں کرطرف سے سرکتے ہوئے رہائشی آبادیوں کے اندرتک آگئے ہیں،سینیٹری ورکرکوڑااٹھانے کے بجائے اسے آگ لگادیتے ہیں جس سے اٹھنے والے بدبودار دھواں اورگندگی کی وجہ سے رہائشی علاقوں میں بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔