حکومت نے غیرملکیوں کے لیےاچھی ویزا پالیسی اعلان کیا ہے , گلزار فیروز

173



کراچی: گلزار فیروز ، سابق نا ئب صدر ، ایف پی سی سی آئی اور سابق چیرمین ، پی ٹی اے اور کا ٹی نے
حکومت پا کستان کی حالیہ اعلان کردہ ویزا پا لیسی کا خیر مقدم کیا اور پاکستان آمد پر 75 ملکوں کے لئے ویزا جاری 
 کرنے اور 175 ملکو ں کے لئے ۱ی ۔ویزا پا لیسی کے فیصلے کی تعریف کی۔

انھوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت کی جانب سے لیا گیا یہ ایک انقلابی قدم ہے اور انھوں نے معزز وزیراعظم عمران خان صاحب کے نقطہ نظر کی تعریف کر تے ہو ئے کہا کہ وزیراعظم کے اس فیصلے سے غیرملکیوں کو تجارت اور سرمایہ کاری کےلئے پاکستان کا دورہ کرنے کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ 


انھوں نے کہا کہ اس طرح کی پالیسی کا اعلان کرنے کے لیے بہت ہمت کی ضرورت ہے ۔ یہ قدم ملکی برآمدات میں
 اضافہ کرے گا۔