صدرِ پاکستان سے میزان بینک کے وفد کی ملاقات!

488

 

کراچی: میزان بینک کے وفد نے بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسرعرفان صدیقی کی قیادت میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر جمیل احمد بھی موجود تھے۔ صدرِ پاکستان نے وفد کو پاکستان میں اسلامک بینکنگ انڈسٹری کی ترقی کیلئے تعاون کا یقین دلایا۔ ملاقات میں ملک میں اسلامک بینکنگ کیلئے مواقعوں اور اس کو درپیش چیلنجز اور ملک سے سود کے خاتمے پر تبادلہء خیال کیا گیا۔
اس موقع پر میزا ن بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی نے صدرِ پاکستان کوملک میں اسلامی مالیاتی صنعت کی ترقی کے بارے میں بریفنگ دی۔ صدرِ پاکستان کو بتایاگیا کہ اسلامک بینکنگ انڈسٹری اس وقت ملکی بینکنگ انڈسٹری کا 15فیصد ہے۔ عرفان صدیقی نے وزیرِ اعظم پاکستان کے ویژن 2023تک اسلامک بینکنگ انڈسٹری کو ملکی بینکنگ انڈسٹری کا 25فیصد تک لے جانے کے عزم کو بھی سراہا۔
عرفان صدیقی نے سینٹ کی قراردار کی بھی تعریف جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت قرضوں کو شریعہ کمپلائنٹ میں تبدیل کرے کی۔ انہوں نے کہاکہ اسلامک فنانس کے فروغ سے مالیاتی شمولیت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت بھی ترقی کرے گی۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین بھی ملک سے سود کے خاتمے پر زور دیتا ہے اور حکومت کو اس پر عمل درآمد کیلئے طویل جدوجہد کرنا ہوگی۔
اس موقع پر صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اسلامک بینکنگ انڈسٹری کی کو اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے ملک میں اسلامک بینکنگ انڈسٹری کی ترقی کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے پر زور دیا۔