سانحہ ساہیوال ،سی ٹی ڈی کی مقتولین کے لواحقین کو دھمکیاں

228

لاہور: سانحہ ساہیوال میں جاں بحق خلیل کے ورثا نے حکومت سے سکیورٹی مانگتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ (سی ٹی ڈی) ہمیں دھمکیاں دے رہی ہے۔

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق مقتولین کے ورثا کے وکیل شہباز بخاری نے میڈیا سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ خلیل کی  فیملی اور مجھے دھمکیاں دے رہی ہیں ۔

سی ٹی ڈی کے اعلیٰ افسران  اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کے لیےفون کرکے جان کی دھمکیاں دے رہے ہیں،ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

وکیل شہباز بخاری نے 7 منٹ کی کال ریکارڈنگ بھی سنوائی جس میں کہا گیا کہ آپ سے ججز خوش نہیں ہیں، آپ کیس سے ہٹ جائیں۔

مدعی کے وکیل کا کہنا تھا کہ  جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ کو اس معاملے سے آگاہ کیا تو انہوں نے کال کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 مقتولین کے ورثا نے  امید  اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم پر امید ہیں کے ادارے کسی کی طرف داری نہیں کریں گے یہ چھوٹا سانحہ نہیں ہے۔