سات ہفتوں سے لاپتہ ڈاکٹر کی گھرواپسی

180

کوئٹہ: بلوچستان کے دارلحکومت  کوئٹہ سے 13 دسمبر 2018 کو  اغوا ہونے والے ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی  اچانک گھر واپسی  ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے 48 روز قبل اغوا ہونے والے ڈاکٹر ابراہیم خلیل آج صبح اپنے گھر پہنچے جس  سے  اہل خانہ کے درمیان خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

 ڈاکٹرابراہیم کاکہنا ہے کے اغوا کار خود چھوڑ گئے تاہم انہوں نے مقام بتانے سے گریز کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو اغواکرنے والے چمن کے علاقے میں چھوڑگئے تھے، جہاں سے وہ ٹیکسی لیکر گھر پہنچے ہیں۔

 پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم خلیل نے میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کے بازیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور گھر پہنچنے پر بے حد خوشی ہورہی ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹرزبرادری نے ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی واپسی پرتشکر کا اظہار کیا۔

 واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو 13 دسمبر 2018 کی رات کلینک سے گھر جاتے ہوئے شہباز ٹاون کے قریب سے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا۔

 پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی جب کہ ڈاکٹرز کی جانب سے ہڑتال کردی گئی تھی۔