پاکستان اسٹاک مارکیٹ ،100انڈیکس میں204 پوائنٹس کا اضافہ

78

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس40500اور40600کی نفسیاتی حدوں کو بحال کرتے ہوئے مزید204.30پوائنٹس کے اضافے سے40624.39پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث51فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 36 ارب 70 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائدکا اضافہ ہوا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت22.79فیصد زائدرہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو غیر ملکی ومقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ،فوڈز،توانائی اورکیمیکلزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔اور دن بھر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 40500 اور 40600 پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بھی بحال ہوگئیں۔