چوہڑ جمالی میں وائلڈ لائف کا کارنامہ، نایاب پرندوں سمیت ایک عام شہری کو گرفتار کرلی

63

 

چوہڑ جمالی (نمائندہ جسارت) چوہڑ جمالی میں وائلڈ لائف کا کارنامہ، نایاب پرندوں سمیت ایک عام شہری کو گرفتار کرلیا۔ پرندے کا کاروبار کرنے والے جوابدار تو بھاگ نکلے مگر ایک شری ان کے ہتھے چڑھ گیا۔ چوہڑ جمالی میں وائلڈ لائف کے ڈپٹی وارڈن رشید احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نایاب پرندوں کا کاروبار کرنے والے کی دکان پر اچانک چھاپا مارا تو پرندوں کا کاروبار کرنے والے موقع کا فائدہ اٹھا کر بھاگ نکلے لیکن ایک عام شہری حیدر سموں جو موقع پر کھڑا ہوکر تماشا دیکھ رہا تھا وہ غریب وائلڈ لائف کے افسران کے ہتھے چڑھ گیا، جسے 10 نایاب تیتر اور 2 بطخ کے ہمراہ گرفتار کر کے ٹھٹھہ کی میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے افسران کے اس عمل کی وجہ سے چوہڑ جمالی کے شہریوں نے غصے کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف والوں نے پیسے لے کر جوابداروں کو بھگا کر ایک عام شہری کو پرندوں کا تاجر بنا کر پیش کیا ہے جو سراسر غلط ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عام شہری حیدر سموں کو آزاد کراکر وائلڈ لائف کے کرپٹ وارڈن کیخلاف کارروائی کی جائے۔