شہر بھر میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کھلے عام جاری ہے

47

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی115میاں اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ اوردیگرنے کہا ہے کہ شہراورگردونواح میں مضر صحت دودھ اورناقص میٹریل سے تیارکردہ ڈیری پروڈکٹس کا مکروہ دھندہ عرو ج پر ہے ، پنجاب فوڈاتھارٹی کی جانب سے تشکیل دی جانیوالی اسپیشل ڈیری سیفٹی ٹیموں کاکہیں نام ونشان نظرنہیں آتا جس کے باعث شہری مضرصحت اشیا کے استعمال سے موذی امراض میں مبتلاہونے لگے ہیں۔اجمل حسین بدرنے کہاکہ کیمیکل ملے دودھ اورناقص میٹریل کی ڈیری پروڈکٹس کی فروخت کھلے عام جاری ہے ،ناقص دودھ کی تیاری میں خشک دودھ،فارمولین،ناقص آئل، سنگھاڑے کا پاوڈر،کپڑے دھونے والاسرف اورسینٹ وغیرہ استعمال کیا جارہا ہے ۔ جبکہ بھینسوں کادودھ اگر خراب ہوجائے تواس کا ٹھیک کرنے کیلیے یوریا کھاد، گلاب کا عرق اورکاسٹک سوڈااستعمال کیا جاتا ہے ، دوسری طرف اگرڈیری پروڈکٹس کی بات کی جائے تو ڈیری پروڈکٹس کی تیاری میں ناقص میٹریل کے ساتھ ساتھ کیمیکل کا استعمال بھی کیاجانے لگا ہے۔انہوں نے کہاکہ مضرصحت دودھ دہی اورڈیری پروڈکٹس کے استعمال سے لوگ صحت مند ہونے کے بجائے مختلف امراض میں مبتلاہورہے ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نیپنجاب فوڈاتھارٹی اورضلعی انتظامیہ سے اسپیشل ڈیری ٹیموں کی ناقص کارکردگی اورمضرصحت دودھ اورڈیری پروڈکٹس فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کے مطالبہ کیا۔
ٹنڈوالہٰیار، مختلف علاقوں میں خودکشی کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق
ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) ٹنڈوالٰہیار کے مختلف علاقوں میں خودکشی کے واقعات میں تین افراد جاں بحق تعلقہ چمبڑ کے علاقے گوٹھ مرید موری میں ایک بچے کی ماں نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ مذکورہ گجو نامی خاتون نے گھریلو پریشانیوں کے سبب خودکشی کی۔ اطلاع ملنے پر چمبڑ پولیس نے جائے واقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال روانہ کیا جبکہ تعلقہ جھنڈو مری کے گوٹھ عالی شاہ کی رہائشی خاتون غلام زہرہ زوجہ نثار نے پر یشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کر لی جبکہ ایک اور واقعے میں دھنگانہ بوزدار میں گیس سلنڈر پھٹنے کے سبب تیرہ سالہ بچہ چندو بھیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔