مومت مری اور رمشا وسان کا قتل دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، سرور احمد قریشی

304

نوابشاہ (سٹی رپورٹر: کاشف رضا) امیر جماعت اسلامی ضلع نوابشاہ سرور احمد قریشی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں قاضی احمد میں معصوم بچی مومت مری اور کْنب میں رمشا وسان کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ معصوم بچوں کا قتل ریاست کے لیے چیلنج ہے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ پولیس مقدمہ درج کرنے کے باجود قاتلوں کو بچانے کی کوششیں کررہی ہے۔ مومت مری اور رمشا وسان کا قتل دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کیس کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کی عدالت میں چلایا جائے اور رمشا وسان اور مومت مری کے ورثا کو تحفظ فراہم کیا جائے۔