واٹس ایپ کا دو نئے فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

192

پیغامات کو خفیہ اور  محفوز رکھنے کے لیے واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے  دو نئے فیچر کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا  ہے۔

واٹس ایپ  کے دو   نئے   فیچرز میں  فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی  شامل ہے  جس کی مدد سے صارف صرف خود ہی واٹس ایپ کے پیغامات دیکھ سکے گا اور اس کے علاوہ کوئی دوسرا اُس کے چیٹ باکس کو نہیں کھول سکے گا۔

صارف    ٹچ آئی ڈی فیچر کی مدد سے صرف اپنے فنگر پرنٹس  سے ہی چیٹ باکس تک رسائی حاصل کرسکے گا جب کہ فیس آئی ڈی فیچر کی مدد سے صارف اپنے چہرے کی شناخت کے ذریعے واٹس ایپ کو اَن لاک کرسکے گا۔

واضح رہے کے فی الحال یہ  دونوں فیچرز صرف آئی فون صارفین استعمال کرسکیں گے، تاہم ممکن ہے کہ جلد ہی اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کروا دیا جائے گا۔