سندھ میں سی این جی اسٹیشنزکھل گئے

233

کراچی: سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی جمعرات کے روزبحال رہے گی۔ ۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنزکو منگل کی رات آٹھ بجے سے جمعرات صبح آٹھ بجے تک36 گھنٹے کیلئے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے،صوبے بھر میں جمعہ کے روزبھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی معطل رہے گی۔