ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ دوبارہ اپ گریڈ کرے گا،گلزارفیروز

187

امریکا اور یورپ کی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سیکٹر-A  ٹینریز فیکٹریوں سے ویسٹ واٹر پلانٹسا تک پہنچانے کا نظام بھی درست ہو گا 

امریکا سے مطالعاتی دورے پر آئی ہوئی کیمیکل انجینئرنگ کی طالبہ فاطمہ شیخ سے گفتگو

کراچی:کورنگی میں10سال قبل 100ٹینریزکیلئے قائم ہونے والے ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ میں ٹیکنیکل رکاوٹیں دور کرنے اور اسے دور جدید کے مطابق ڈھالنے کیلئے حکومت نے 50 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے اورجدید ترین “ایکٹیویٹڈسلج ٹریٹمنٹ ٹیکنالوجی” کے ذریعہ جلد ہی پلانٹ کی اپ گریڈیشن کا عمل شروع ہوجائے گا،اس سلسلے میں 15کروڑ روپے کی مشینری امریکا اوریورپ سے منگوائی منگوائی جائے گی۔یہ بات پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن(سدرن زون) انوائرمنٹ سوسائٹی کے صدرگلزار فیروزنے امریکا سے مطالعاتی دورے پر پاکستان آئی ہوئی کیمیکل انجینئرنگ کی طالبہ فاطمہ امتیاز شیخ سے گفتگو کے دوران کہی جنہوں نے اپنے والد امتیاز شیخ کے ہمراہ ان سے ملاقات کی اور بعد ازاں ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ بھی کیا

۔فاطمہ شیخ نے پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے حکومت اور صنعتکاروں کی کوششوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔گلزار فیروز نے امریکی طالبہ کو بتایا کہ ٹینری سیکٹر کیلئے قائم موجودہ ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کومطلوبہ اسٹینڈرڈزکے حصول میں کمی کاسامنا ہے اس لئے یہ کوشش کی گئی کہ اس پلانٹ کو اپ گریڈ کیا جائے،ہم نے پلانٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے فزیبلیٹی بنا کروفاقی وزارت تجارت کوپیش کی تھی جسے وزارت تجارت نے بغیرکسی ترمیم کے منظور کرلیااور وعدہ کیا ہے کہ 50کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔گلزار فیروز نے بتایا کہ 50کروڑ روپے سے صرف پلانٹ کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ سیکٹر 7-A کی ٹینریز فیکٹریوں سے ویسٹ واٹر کولے جانے کا نظام بھی درست کیا جائے گا جو اس وقت نالوں کے ذریعہ آرہا ہے اور کہیں کہیں یہ نالے کھلے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ

جس طرح امریکا اوریورپ میں فیکٹریوں سے نکلنے والے ویسٹ واٹر کوبند پائپ کے ذریعہ ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ تک پہنچایاجاتا ہے اسی طرح سیکٹر 7-Aمیں بھی انڈرگراؤنڈ 12کلومیٹرسے زائد ایریا میں بڑے پائپ بچھائے جائیں گے تاکہ کھلے نالوں میں کیمیکل ملا ہوا پانی نہ گزر سکے اور نہ ہی ویسٹ واٹر میں کوئی اس میں کچرا ڈال سکے، یہ دوسال کا منصوبہ ہے جس میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال ہوگی اور اپ گریڈیشن کے بعد ہم ملکی قوانین پر مکمل عمل کرسکیں گے اوربیرونی خریداروں کے معیار پر بھی عمل کرسکیں گے۔ گلزارفیروز نے بتایا کہ ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ میں 8ہزار کیوبک میٹرروزانہ کا نیا منصوبہ ہے جبکہ موجودہ نظام میں5ہزار کیوبک میٹر ویسٹ واٹر پلانٹ میں آرہا ہے جس میں کچھ نالوں میں چلا جاتا ہے۔ گلزارفیروز نے بتایا کہ شہر کے دیگر صنعتی علاقوں میں فیکٹریوں سے خارج ہونے والے ویسٹ واٹر کی ٹریٹمنٹ کا کوئی نظام نہیں ہے اسی لئے وفاقی اور سندھ حکومت نے مشترکہ طور پر شہر میں5نئے ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی تیاریاں کرلی ہیں،اس سلسلے میں فزیبلیٹی تیار ہوچکی ہے،منصوبے بنائے جاچکے ہیں اور فنڈز بھی مختص کردیئے گئے ہیں جلد ہی اس پر کام شروع ہوجائے گا،ان منصوبوں کیلئے سندھ حکومت66فیصد اور وفاق34فیصد فنڈز خرچ کرے گی،یہ پانچوں پلانٹ کورنگی اور لانڈھی(مشترکہ)،سائٹ،فیڈرل بی ایریا،نارتھ کراچی اور سائٹ سپر ہائی وے پر لگائے جائیں گے،ان منصوبوں کا مکمل اختیار صرف سندھ حکومت کے پاس ہوگا۔