پیغامات کو خفیہ اور محفوز رکھنے کے لیے واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے دو نئے فیچر کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واٹس ایپ کے دو نئے فیچرز میں فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی شامل ہے جس کی مدد سے صارف صرف خود ہی واٹس ایپ کے پیغامات دیکھ سکے گا اور اس کے علاوہ کوئی دوسرا اُس کے چیٹ باکس کو نہیں کھول سکے گا۔
صارف ٹچ آئی ڈی فیچر کی مدد سے صرف اپنے فنگر پرنٹس سے ہی چیٹ باکس تک رسائی حاصل کرسکے گا جب کہ فیس آئی ڈی فیچر کی مدد سے صارف اپنے چہرے کی شناخت کے ذریعے واٹس ایپ کو اَن لاک کرسکے گا۔
واضح رہے کے فی الحال یہ دونوں فیچرز صرف آئی فون صارفین استعمال کرسکیں گے، تاہم ممکن ہے کہ جلد ہی اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کروا دیا جائے گا۔