کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیجیٹل کونٹینٹ پروڈیوسر انٹر نیشنل کے ڈائریکٹر برائے ایشیا کاشف موٹن نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی پی آئی کی جانب سے شروع کیے جانے والے ممبر شب پروگرام کا آغاز کراچی پریس کلب سے کر دیا گیا ہے ،
ڈیجیٹل کونٹینٹ پروڈیوسر انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پاکستان میں کام کرنے والے صحافیوں کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کیا جائے گا ،
ان کا مزید کہنا تھا وہ صحافیوں کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے تدارک کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ،علاوہ ازیں ڈی سی پی آئی سے منسلک ہونے والے صحافیوں کو کارڈز جاری کیے جائیں گے اور اس حوالے سے ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی ،
جبکہ سوشل میڈیا پر کا م کرنے والے افراد کو بلا معاوضہ ریفرنس کورسز بھی کروائے جائیں گے ،اس موقع پر ڈائمنڈہارٹ سوشل میڈیا کے سی ای او فخر اسلم نے کاشف موٹن کو اس سلسلے میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہیں۔