ہیلمٹ بھی اسمارٹ ہوگئے!

233

سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیش رفت زندگی کے ہر شعبے میں آسانیاں پیدا کررہی ہے۔ نت نئی ایجادات کی بدولت ٹریفک کے حادثات میں بھی کمی آسکتی ہے۔ شرط یہ ہے کہ ان کا صحیح اور بروقت استعمال کیا جائے۔ اسمارٹ ہیلمٹ بھی ایسی ہی ایجاد ہے۔ یہ ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے لیے نہیں بلکہ سائیکل سواروں کے لیے ہے۔
اسمارٹ ہیلمٹ میں آگے اور پیچھے دونوں جانب روشنیاں نصب ہیں۔ آگے سفید اور پیچھے لال۔ سامنے والی لائٹ سائیکل سوار کو اندھیرے میں آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے۔ سرخ لائٹ پیچھے آنے والی گاڑیوں کو اس بات کی اطلاع دے دیتی ہے کہ آگے سائیکل جارہی ہے لہٰذا وہ احتیاط کریں۔ ہیلمٹ میں پچھلی طرف دائیں اور بائیں کے اشارے بھی موجود ہیں جن سے عقب میں آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو سائیکل سوار کے ارادے کا پتا چل جاتا ہے کہ وہ دائیں یا مڑنے والا ہے۔ ہیلمٹ پر لگی ہوئی تمام روشنیاں اور اشارے ریموٹ کنٹرول سے چلتے ہیں۔ ریموٹ کنٹرول سائیکل کے ہینڈل پر نصب ہوتا ہے۔ ہیلمٹ حادثے کی صورت میں سائیکل سوار کی حفاظت تو کرتا ہی ہے مگر اسمارٹ ہوجانے کے بعد اب یہ حادثات سے بچاوT میں بھی مددگار ہوگا۔