لڑکی کے اغوا میں ملوث شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

205

لاہور: لڑکی کے اغوا میں ملوث  ملزم کو سیشن کورٹ  کےبہار  نامعلوم افراد  قتل کرکے  فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے  مغلپورہ کے رہائشی مقتول بلال کے خلاف تھانہ گجرپورہ کے علاقے میں لڑکی سے محبت کی شادی کرنے پر اغوا کا مقدمہ درج تھا، جو لڑکی کے ورثا کی جانب سے درج کروایا گیا تھا جب کہ مقتول بلال نے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت کرا رکھی تھی اور آج اسی کی تاریخ کے لیے سیشن جج مرزا شاہد بیگ کی عدالت میں پیشی کے لیے آیا تھا۔

تاہم عدالت میں داخل ہونے سے قبل ہی ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ۔

پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے  اورقتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دوسری طرف ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔