چین موبائل کارپوریشن ہر سال 20کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی 

114

کوئٹہ(آن لائن )چین موبائل کارپوریشن ہر سال پاکستان میں20کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ تھری جی اورفورجی تنصیبات کے ساتھ نیٹ ورک10 ہزار سے زیادہ مقامات پرنصب ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سی پیک منصوبے کے تحت چائنا سے گوادر تک موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس مہیا کی جاسکے گی، اس مد میں 10ہزارسے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی مہیا کیے جائیں گے۔