کوئٹہ: والد اپنے معصوم بچے کیخلاف درج مقدمہ ختم کرانے کیلیے رُل گیا 

97

کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ میں والد اپنے معصوم ڈھائی سالہ بچے کے خلاف درج مقدمہ ختم کرانے کے لیے رُل گیا ‘پولیس نے دسمبر2017ء میں مشرقی بائی پاس پرپولیس موبائل پر فائرنگ کے الزام میں ایف آئی آر درج کی‘ جب بلال کی عمر محض ایک سال 3 ماہ تھی۔ ننھیبچے کے والدعلاؤ الدین کا کہنا ہے کہ بلال ابھی تک چپس اور جوس کی فرمائش کرتا ہے ‘بھلا اتنا چھوٹا بچہ پولیس پر فائرنگ کیسے کرسکتا ہے؟ باربار پولیس تھانے کے چکر لگا چکے ہیں مگر مسئلہ حل نہیں کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد بلال کی گرفتاری کے لیے اب تک پولیس کی جانب سے3 چھاپے بھی مارے گئے ۔ تھانہ نیو سریاب میں درج ایف آئی آر نمبر 155/2017 کے مطابق بلال نے ایس ایچ او کی پولیس موبائل پر فائرنگ کی۔ تاہم دوسری جانب بلال ولد علاؤ الدین کے برتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق اس کی تاریخ پیدا ئش26 ستمبر 2016ء ہے‘ حیران کن بات یہ ہے کہ دسمبر 2017 میں بلال کی عمر محض ایک سال 3مہینے تھی اور اتنی سی عمر میں وہ کیسے پولیس موبائل پر فائرنگ کرسکتا ہے ۔