پاکستان کا بھارتی قیدیوں کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

414

اسلام آباد: پاکستان نے علاقائی اور خطے میں پرُامن ہمسائیگی کے لیےبھارتی قیدیوں کو قونصلررسائی دینے کا فیصلہ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جیلوں میں قید بھارتیوں  کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت   بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کو کراچی سمیت  راولپنڈی میں قید 102 بھارتی قیدیوں تک قونصلر رسائی کی اجازت حاصل ہوگی ۔تاہم اس ماہ کے آخر تک قیدیوں کو رسائی دے دی جائے گی۔

سفارتی  ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ طریقے سے بھارت سے بات کی اور بھارت بچگانہ حرکتیں کرتا رہا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی جیلوں میں اس وقت 537 بھارتی قیدی موجود ہیں۔