محمدبن سلمان 16 فروری کو پاکستان کادورہ کریں گے

247

اسلام آباد: سعودی ولی عہد رواں ماہ پاکستان کا دوراہ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی سفارتی ذرائع کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کی تاریخ واضح کر دی گئی ہے ۔سعودی ولی عہد 16 سے 17 فروری کو پاکستان کا دوراہ کریں گے جب کہ ولی عہد وزیر اعظم ہاوس میں قیام پزیر ہونگے۔

ذرائع کے مطابق  سعودی   ولی عہد  دورے   میں پاکستان میں 20 عرب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدا کریں گے جس سے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین نئے دور کا آغاز شروع ہوگا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کے ولی عہد پاکستان کے دورے کے بعدد ملیشیا   کا دورہ  کریں گے۔

واضح رہے کے سعودی ولی عہد کے دورے سے قبل ان کی سیکیورٹی ٹیم کل پاکستان پہنچی تھی اور اس نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔