تھانہ کلچر جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن گئے ہیں،امیر العظیم 

92

لاہور(وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پورے صوبے میں چوری، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان ، قتل و غارت اور مختلف قسم کی وارداتیں عام ہیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ امیر العظیم نے مزیدکہاکہ تھانہ کلچر جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن گئے ہیں۔ با اثر افراد کے لیے قانون موم کی ناک اور غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ شریف آدمی اپنے ساتھ واردات ہونے کے باوجود پولیس اسٹیشن جانے سے گھبراتا ہے۔ عوام کی کسی بھی سطح پر کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ سسٹم کو بدلنے کے دعویداروں نے بھی لوگوں کو مایوس کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سوئی ناردرن گیس کی جانب سے پاور فرٹیلائزر ، سی این جی، ٹیکسٹائل سمیت متعدد شعبوں کو گیس کی سپلائی بند کرنا قابل مذمت ہے۔ اس سے گھریلوصارفین کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ ایک طرف عوام کو گیس دستیاب نہیں تو دوسری طرف رہی سہی کسر گیس کے بلوں میں ہوشر با اضافے نے پوری کردی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور میں مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر العظیم نے کہا کہ ملک میں مسائل کے انبار لگے ہیں۔ صرف پنجاب میں 48لاکھ بچے اور پورے ملک میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول جانے کے بجائے مختلف کارخانوں، ورکشاپوں، بھٹوں، ہوٹلوں اور دکانوں پر کام کررہے ہیں۔ اس حوالے سے قوانین کی بھر مار ہونے کے باوجود بہتری دکھائی نہیں دیتی۔ پرائیویٹ اسکولوں نے تعلیم کو فروغ علم سے زیادہ کاروبار کا ذریعہ بنالیا ہے۔ مفت اور معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ،اس حوالے سے ریاست کی ذمے داری ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو برسر اقتدار آئے 6 ماہ ہونے کو ہیں مگر کسی بھی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص حکومتی کارکردگی سے خوش نہیں۔ لاقانونیت کی انتہاہوچکی ہے۔
فیصل آباد،مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق ، 3 زخمی، زخمی،اسپتال منتقل
فیصل آباد(آئی این پی) مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق 3افراد زخمی زخمی الائیڈ ہسپتال منتقل ۔ گز شتہ روز رجبا ہ روڈ پر تیز رفتار کا ر بے قا بو و کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی حا دثت میں 30سا لہ علی خان موقہ پر ہی جاں بحق 3زخمی 25سا لہ عثمان،22سا لہ ارتضیٰ،22سا لہ محمد وقاص زخمی و گئے جنہیں ریسکیو1122فوری طور پر الائیڈ سپتال فیصل آباد میڈ یکل یو نیورسٹی منتقل کر دیا جبکہ دوسرا حا دثہ جڑانوالہ روڈ پر پیش آیا جہاں موٹر سا ئیکل کا ٹا ئر پھٹنے سے 35سا لہ شخص کا سر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا اور موقہ پر ہیضاں بحق ہو گیا مختلف تھا نوں کی پولیسنے جاں بحق و نے والوں کی نعشیں الائیڈ سپتال فیصل آباد میڈیکل یو نیورسٹی کے شعبہ فرانزک میں جمع کروا دی کار حا دثے میں زخمی ہو نے والے تینوں افراد کی حا لت تسلی بخش بتا ئی جا تی ہے۔