کراچی چیمبر میں حج قرعہ اندازی تقریب کا انعقاد

175

کے سی سی آئی رواں برس 2ملازمین حج پر بھیجے گا

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی (کے سی سی آئی )کے2ملازمین رواں برس حج کی سعادت حاصل کریں گے۔کے سی سی آئی میں منعقدہ حج قرعہ اندازی کی تقریب میں کراچی چیمبر کے صدرجنید اسماعیل ماکڈا،سینئر نائب صدرخرم شہزاد،نائب صدرآصف شیخ جاوید، مینیجنگ کمیٹی کے اراکین اور ملازمین کی بڑی تعداد شریک تھی۔قرعہ اندازی کے تحت کے سی سی آئی اکاؤنٹس آفیسر محمد عظیم اور چپراسی محمدموسٰی رواں سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
کراچی چیمبرکے صدر جنید اسماعیل ماکڈا نے اس موقع پر کامیاب ہونے والے کے سی سی آئی ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ کراچی چیمبر ہر سال باقاعدگی سے اپنے ملازمین کوبذریعہ قرعہ اندازی حج کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اوراس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رواں سال بھی کے سی سی آئی کامیاب ملازمین کے حج کے تمام اخراجات برداشت کرے گا۔
انہوں نے حج قرعہ اندازی میں کامیاب ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران بزنس مین گروپ کی قیادت ،کے سی سی آئی کے عہدیداران اور پوری امت مسلمہ کو دعاؤں میں یاد رکھیں خاص طور پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے ضرور دعائیں کی جائیں۔