فکس اِٹ’ کے خلاف مقدمہ درج’

159

سندھ: ‘فکس اِٹ’ مہم  کے ارکان کی جانب سے  وزیر اعلیٰ ہاؤس  پر گٹر کا پانی ڈالنے  کے جرم میں   عالمگیر خان سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پر ‘فکس اِٹ’ مہم کے بانی عالمگیر خان محسود اور ان کے8 ساتھیوں کی جانب سے ریڈ زون میں گٹر کا پانی  پھینکنے اورکارِ سرکار میں مداخلت کرنے کے جرم میں   تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقدمے میں نامزد ایک شخص سیف اللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔