بھارت اور عراق کے درمیان 30 سالو بعد بند فضائی سروس کا سلسلہ بحال کر دیا گیا ہے۔
عرب میڈیاکے مطابق جمعرات کے روز اترپردیش کے دارلحکومت لکھنئو سے عراق کے شہر نجف روانہ ہوئی۔ نجف میںبھارتی شیعہ زائرین کے استقبال کے لیے عراقی حکام بھی موجود تھے۔
‘اے ایف پی’ کے نامہ نگارکے مطابق بھارت سے تیس سال کے بعد پہلی بار شیعہ زائرین عراق پہنچے ہیں۔
بغداد میں بھارتی سفیر پردیپ سنگھ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم کافی عرصے سے عراق کے ساتھ فضائی سروس کی بحالی کے لیے کوشاں تھے۔
واضح رہے کے سنہ 1990 میں کویت پر صدام حسین کے حملے کے بعد عراق پرعالمی فضائی پابندیاں عاید کردی گئی تھیں۔ اسی عرصے میں بھارت نے بھی بغداد سے فضائی سروس بند کر دی تھی۔