جماعت اسلامی میر واہ کی احمد سعید قائمخانی اور افضال احمد کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

139

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے قیم و میرپور خاص کے ضلعی امیر افضال احمد آرائیں اور پریس کلب میرپور خاص کے سابق جنرل سیکرٹری و سینئر صحافی احمد سعید قائمخانی کی والدہ کے انتقال پر جماعت اسلامی میرواہ کے ناظم محمد اسماعیل خلجی، سیٹلائٹ ٹاؤن زون کے ناظم شکیل احمد فہیم، میرواہ پریس کلب کے صدر مشتاق احمد ملک، نائب صدر عبدالجبار چوہان، عبدالوحید عباسی، جاوید شیخ نے احمد سعید قائمخانی اور افضال احمد کے گھر جا کر ان سے تعزیت کی اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔