ادویات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے،چودھری عمرفاروق

86

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ غریب عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے، حکمران عوا م کو صحت کی سہولتیں فراہم نہیں کر سکتے تو ادویات کی قیمتیں کو نہ بڑھیں، جے آئی یوتھ مطالبہ کر تی ہے کہ ادویات کی قیمتیں فوری واپس اصلی قیمت پر لائی جا ئیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ہر شعبہ میں بے ضابطگیاں ہیں ، یہاں عوام کو بنیادی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔ پنجاب میں اقربہ پروری اور سفارش کلچر رائج ہے،ملک میں حکومت اور انتظامہ نا م کی کو ئی چیز نہیں،ہر طرف منافع خوروں کا راج ہے، پنجاب کے نام پی ٹی آئی کے نہاد غریب وزیراعلیٰ صوبے کی عوام کو ریلیف فراہم کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔صوبے کی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، غر یب کو دو وقت کی رو ٹی میسر نہیں جبکہ حکمران قوم کے ٹیکسوں کے مال پر عیاشیاں کر رہا ہے اور مال بنا نے میں مصروف ہیں، ہسپتالوں میں مریضوں کا کوئی پر سان حال نہیں ہے، ادویات کی قیمتوں میں دن بہ دن خطرنا ک حدتک اضافہ ہورہا ہے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والا سڑکوں پر آکر اپنا حق مانگنے پر مجبور ہے جوکہ گڈ گورننس کے دعو ے داروں کے منہ پر طما نچہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں نے ملک او ر عوام کو قرضوں اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے ڈبو دیا ہے،نااہل حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ کرکے رکھ دیا ہے۔