کوئٹہ‘صحافیوں سے نارواسلوک پر  فواد چودھری کیخلاف احتجاج کا اعلان

123

کوئٹہ ( نمائندہ جسارت ) کوئٹہ پریس کلب اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کے صحافیوں سے ناروا رویے ، صحافیوں کی جبری برطرفیوں ، تنخواہوں کی بندش اور کٹوتیوں کا سلسلہ بدستور جاری رہنے کے باوجود میڈیا ہاؤسز کے خلاف کارروائی سے مسلسل گریز کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر کے کوئٹہ پریس کلب میں داخلے پر پابندی عاید اور ان کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں میڈیا ہاؤسز کی جانب سے صحافیوں کے خلاف مسلسل کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس پر پورئے ملک میں صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں لیکن وفاقی حکومت نے سرد مہری اختیار کررکھی ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات کی صحافی تنظیموں کے قائدین کوبلاکر ملاقات سے گریز کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری صحافیوں کے لیے کردار ادا کرنے کے بجائے جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صحافیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا سلسلہ رکوانے میں کوئی کردار ادا کرنے کے لیے تیارہی نہیں۔