قرآن کے نظام اور پیغام سے ہی معاشرے میں تبدیلی آئیگی

75

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولانامحمدجاویدقصوری نے کہا ہے کہ قرآن کا پیغام عام کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر جدوجہد کی ضرورت ہے، لوگوں کو نیکی کی طرف بلایا جائے.قرآن کے نظام اور پیغام سے ہی معاشرے میں تبدیلی آئیگی جو ناانصافی، کرپشن، بدعنوانی اور ظلم کے خاتمے کا سبب بنے گی۔عوام کو بدی کے راستے سے ہٹا کر نیکی کے راستے پر ڈالنا ہی اصل نیکی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامع مسجدالمرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی امیر انجینئرمحمدعظیم رندھاوا ، جنرل سیکرٹری پروفیسرملک معراج الدین اوردیگرذمے داران و کارکنان کی کثیرتعدادموجودتھی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اسوقت حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر مہنگائی کا بوجھ لاد دیا ہے،اپنے دووں کے برعکس گزشتہ 6 ماہ ریکارڈ قرض لیکر ملک کو مزید مقروض کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنے انتخابی جلسوں میں جو وعدے کیے تھے اور عوام کو سبز باغ دکھا ووٹ لئے تھے ان میں سے کونسا وعدہ پورا ہو،تعلیم، صحت، روزگار، پینے کا صاف پانی عوام کی بنیادی ضرورت ہے جو وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کو فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سانگھڑ معدنی وسائل سے مالا مال ہے مگر اس ضلع میں پینے کا صاف پانی بھی عوام کو میسر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خورونوش اور ادویات کی قیمتوں میں مسلسل بے تحاشا اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،ادویات بنانے والی کمپنیاں غریبوں کا خون نچوڑ رہی ہیں۔