سکھر( نمائندہ جسارت) آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام نے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کو بہترین افسر قرار دیا ہے، اوران کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق منشیات فروش جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں کے خلاف کارروائیوں میں سکھر پولیس سب سے آگے ہے۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی جانب سے سماجی برائیوں اور جرائم کے خلاف مستعد اور متحرک اقدامات کے باعث سکھر پولیس نے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔