پاک سعودی عرب اسلام کے لافانی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں

91

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجرنے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان اسلام کے لافانی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات بہت پرانے اور ناقابل تسخیر ہیں۔ سعودی عرب اور پاکستان یک جان دوقالب ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب مل کر عالم اسلام کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے۔ دونوں ملک امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان، عالم اسلام کے لیے خوشی اور مسرت کا پیغام ہے۔ سعودی عرب میں تین ملین پاکستانی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ سعودی عرب خادم حرمین شریفین کے مقام و مرتبہ پر فائز ہونے کی وجہ سے عالم اسلام کا حقیقی قائد ہے۔ انہوں نے کہاکہ 1965ء اور 71ء کی پاک بھارت جنگوں میں سعودی عرب نے پاکستان کی بھر پور مدد اور تعاون کیا جس کی وجہ سے پاکستانی قوم سعودی عرب کو اپنا محسن سمجھتی ہے۔