بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کرچکا ہے،چودھری عمرفاروق

46

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جے آئی یوتھ کے ضلعی صدرچودھری عمرفاروق گجرنے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے پاکستان کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے۔ بھارت کی پلوامہ حملے کو پاکستان سے جوڑ کر دنیا میں بدنام کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی ۔ حکومت بھارت کی جارحیت اور بے بنیاد الزامات کا دو ٹوک جواب دے۔ محض بھارتی سفیر کو طلب کرنا کافی نہیں، اسے ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک دہشت گرد ریاست ہے، جس نے ہمیشہ را اور دیگر خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے پاکستان کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ افغانستان میں پاکستانی سرحد کے قریب درجن سے زائد سفارت خانے بلوچستان میں اپنے تیار کردہ دہشت گرد بھجوانے کا کام کررہے ہیں۔ دہشت گردوں کی عسکری تربیت اور ان کی ہر قسم کی مالی امداد کی جارہی ہے۔ کل بھوشن نیٹ ورک کا پکڑا جانا اس کا بڑا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کرچکا ہے۔ پیلٹ گنوں سے 15ہزار سے زائد افراد کی بینائی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھین لی گئی ہے۔ اب تک ایک لاکھ سے زائد نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ہے مگر عالمی برادری کی بے حسی یہ عالم ہے کہ کسی ملک کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔
ہنگوپولیس ان ایکشن ‘اشتہاری سمیت 6جرائم پیشہ افراد گرفتار ‘اسلحہ برآمد
ہنگو(آئی این پی )ہنگو پولیس ان ایکشن ، ایک اشتہاری سمیت 6جرائم پیشہ افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد ۔ ڈی پی او ہنگو پیر شہاب علی شاہ کے مطابق ہنگو میں پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری سمیت چھ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک رائفل، ایک پستول 28 مختلف بور کے کارتوس 11سو20گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کردیا ۔